حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اقراء اسلامک لائبریری اینڈ اسٹیڈی سنٹر کی جانب سے ٹولی چوکی میں واقع پلینرنٹ گارڈن فنکشن ہال ، ٹولی چوکی میں 3 روزہ سیرت رحمتہ للعالمینؐ مکہ سے مدینہ تک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ 21 ، 22 اور 23 کو صبح 10 تا رات 10 بجے شب تک عوام کے مشاہدہ کے لیے رکھا گیا ہے ۔ اس نمائش میں رسول اللہ ﷺ کی مکی زندگی میں اسلام کی سربلندی کے لیے اٹھائے گئے مخصوص اقدامات کو پیش کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849057477 پر ربط کریں ۔۔
جلسہ برائے خواتین و فری میڈیکل کیمپ بضمن یاد فاضلؒ و یاد عاقلؒ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محمد زید حسامی کے بموجب 21 اکٹوبر بروز جمعہ جلسہ برائے خواتین و فری میڈیکل کیمپ بمکان مولانا عاقل پنجہ شاہ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ بعد نماز جمعہ تا 4 بجے دن تک کیمپ منعقد ہوگا ۔ ڈآکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی اور ان کی ٹیم تشخیص کرے گی ۔ بعد نماز عصر ختم قرآن برائے خواتین اور بعد نماز مغرب نعتیہ مقابلہ برائے طالبات مقرر ہے ۔ نعتیہ مقابلہ میں حصہ لینے والے لڑکیوں کی عمر 10 تا 20 سال مختص کی گئی ہے ۔ نعتیہ مقابلہ کی کنوینر نبیرہ علامہ عاقل ہوں گی ۔ بعد نماز عشاء جلسہ برائے خواتین منعقد ہوگا بعد از محافل تناول و طعام کا اہتمام رہیگا ۔۔