سیفرٹ اورساؤتھی درجہ بندی میں بہترین مقام پر

   

دبئی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سیفرٹ اور فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی 20 درجہ بندی میں اپنے کیریر کی بہترین مقام پر پہنچ گئے ہیں۔سیفرٹ اور ساؤتھی نے سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کا فائدہ انہیں درجہ بندی میں ملا۔ سیفرٹ 24 مقامات کی لمبی چھلانگ کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ سیریز میں چھ وکٹ حاصل کرنے والے ساؤتھی 3 ویں سے ساتویں مقام پرآگئے ہیں۔