سیف آباد اور لنگر حوض میں سڑک حادثات، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ سیف آباد اور لنگر حوض حدود میں پیش آئے علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 60 سالہ شیخ معین جو پیشہ سے بزنس مین بشیر باغ علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں یہ شخص موٹر سیکل پر جی ایس ٹی بھون کے پاس سے گذر رہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ معین کو شدید زخمی حالت میں کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 33 سالہ بشیر احمد جو خانگی ملازملنگر حوض علاقہ کے ساکن خالد احمد کا فرزند کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں بشیر احمد فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔