ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو منگل کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاجن پر 16 جنوری کو اداکار پر ان کے باندرہ کے گھر پر ایک شخص نے حملہ کیا تھا، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈسچارج پر اداکار سیف سفید شرٹ اور نیلی جینز پہن کر اسپتال سے باہر آئے۔ انہوں نے سیاہ چشمہ پہن رکھا تھا اور اس کے ہاتھ پر پٹی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی گردن پر پٹی بھی بنی ہوئی تھی۔اب شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے سیف کے صحیح طریقے سے چلنے کو لیکر کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اداکار صرف 5 دن میں اتنے فٹ کیسے ہو گئے؟ شیو سینا لیڈرسنجے نروپم نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر اداکار کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی اور لکھا کہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ چاقو سیف کی پیٹھ کے اندر 2.5 انچ تک گھس گیا ہے!