سیلاب زدہ علاقوں میں راحت کاری میں حصہ لینے راہول کی اپیل

   

نئی دہلی ۔ 16 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج سیلاب زدہ آسام ، بہار ، اُترپردیش ، تریپورہ اور میزورم میں پارٹی ورکرس سے راحت کاری اور بچاؤ کاموں میں مدد دینے کی اپیل کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ان ریاستوں میں سیلاب کے سبب صورتحال قابو سے باہر ہوگئی ہے ۔ عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ میری ان تمام ریاستوں کے کانگریس ورکرس سے اپیل ہے کہ عام آدمی کی مدد میں آگے آئیں ۔ آسام کی صورتحال گزشتہ چند دنوں میں ابتر ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد بڑھکر 15 ہوگئی ۔