واشنگٹن :امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب میننڈیز کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو دی گئی امداد ایک قطرے سے زیادہ نہیں۔نیوجرسی میں تقریب سیخطاب کرتے ہوئے سینیٹر باب میننڈیز نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر کہا کہ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے اور امریکہ کی جانب سے ڈیزاسٹرپیکیج دیا جانا چاہیے، اس کے ساتھ ا?ئی ایم ایف کی طرف سے بھی پاکستان کو مزید ریلیف ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین اور افغانستان کی طرح امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو عارضی تحفظ کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور وہ یہ معاملہ خود صدر جوبائیڈن کیسامنے رکھیں گے۔اس کے علاوہ پاکستان کا دورہ کرنے والی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی آنکھوں دیکھا حال امریکی ایوان نمائندگان کو بتایا اور کہا کہ پاکستان میں سیلابی پانی نکلنے میں 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔