سیلم پوراورجعفرآباد تشدد کے معاملے میں 6 افراد گرفتار

   

نئی دہلی، 18 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف مظاہرے کے دوران سیلم پور، جعفرآباد اور برج پوری میں رونما ہوئے تشدد کے معاملے میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ شمال مشرقی ضلع پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سیلم پور جعفرآباد تشدد معاملے میں پانچ افراد اور برج پوری تشدد معاملے میں ایک گرفتاری ہوئی ہے ۔ ان میں سے کچھ لوگ کے مجرمانہ ریکارڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ پولیس نے تشدد بھڑکانے ، توڑ پھوڑ کرنے اور سرکاری کام میں خلل ڈالنے کے معاملات میں الگ الگ تھانوں میں تین ایف آئی آر درج کئے ہیں ۔