سیل فون رہزنوں کی ٹولی بے نقاب 2 گرفتار، ایک مفرور

   

حیدرآباد۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے سیل فون پر رہزنوں کی تین رکنی ٹولی کو بے نقاب کردیا اور دو افراد کوگرفتار اور ایک رہزن مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ 20 سالہ غوث ساکن حسن نگر اور 25 سالہ شیخ مولیٰ ساکن این ٹی آر نگر، کوکٹ پلی کو گرفتار کرلیا جبکہ سہیل نامی شخص مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس نے مشتبہ انداز میں گھوم رہے ان دونوں کو تلاشی کے دوران حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی اور ان دونوں نے 14 اگست کو کی گئی رہزنی کو قبول کرلیا اور شکایت کنندہ بالا گنگادھر تلک نامی شخص نے سیل فون رہزنی کی شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے سیل فون اور آٹو کو ضبط کرلیا اور سہیل کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم کو تشکیل دیا گیا ہے۔