سیل فون سارق کو پکڑنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) سیل فون سارق کو پکڑنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص فوت ہوگیا۔ اپل پولیس کے مطابق 58 سالہ نرسیا جوموتکورعلاقہ کا ساکن تھا کل اپنی بیٹی کولے جانے کیلئے آیا تھا اس کی بیٹی ممبئی سے حیدرآباد آرہی تھی اور وہ بیٹی کو اپنی گاڑی پر لے جانے کیلئے شہر آیا تھا۔ نرسیا پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ کل اپل چلکا نگر بس اسٹاپ کے قریب وہ انتظار میں ٹہرا ہوا تھا کہ ایک انجان شخص جو سیل فون سارق تھا نرسیا کے ہاتھ سے سیل فون چھین کر فرار ہوگیا اور نرسیا نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ تھک گیا اور پانی پیتے ہی گرپڑا۔ ذرائع کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے نرسیا فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ د رج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع