سیل فون چھین لینے سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/2مارچ، ( سیاست نیوز) سیل فون چھین لینے سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیا۔ سعیدآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 16 سالہ دروکا پرتی نے خودکشی کرلیا۔ درو کا والد فاریسٹ ڈپارٹمنٹ آندھرا پردیش سے وابستہ ہے اور لڑکے کی والدہ ایک کالج میں بحیثیت لیکچرر خدمات انجام دیتی ہے ۔ دروکا انٹر سال دوم میں زیر تعلیم تھا۔ لڑکے کی تعلیم پر والدین کی کافی توجہ تھی باوجود اس کے وہ گذشتہ چند روز سے اپنے سیل فون میں مصروف رہتا تھا اور تعلیم پرتوجہ نہیں دے رہا تھا۔ اس بات سے تنگ آکر دروکی والدہ سنگیتا نے سیل فون کو چھین لیا ۔ اس بات سے ذہنی تناؤ کا شکار درو نے خودکشی کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع