اکٹوبر16کے روز منعقد ہوئے ان لائن انتخابات کے نتائج برآمد ہونے کے بعد یہ اعلان کیاگیاہے۔
نئی دہلی۔ دی سٹیزن کی ایڈیٹر سیما مصطفےٰ کا صدر ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کے لئے انتخاب عمل میں آیاہے‘
ہفتہ کے روز ایڈیٹوریل لیڈرس کی اعلی تنظیم نے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔اکٹوبر16کے روز منعقد ہوئے ان لائن انتخابات کے نتائج برآمد ہونے کے بعد یہ اعلان کیاگیاہے۔
اسی الیکشن میں ہارڈ نیوز کے ایڈیٹر سنجے کپور کا جنرل سکریٹری کے طور پر انتخاب عمل میں آیاہے۔
مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ ایڈیٹر کاروان اننت ناتھ کا بلامقابلہ خازن کے لئے انتخاب عمل میں آیاہے۔
دی پرنٹ کے ایڈیٹر شیکھر گپتا کے جگہ سیما کا انتخاب ہوا ہے جبکہ کپور اورناتھ بزنس اسٹانڈرڈ کے ایڈیٹوریل ڈائرکٹر اے کے بھٹاچاریہ اور ریڈیف ڈاٹ کام کی ایڈیٹر شیلا بھٹ کی جگہ بالترتیب انتخاب عمل میں آیاہے۔
اتفاق رائے سے عہدیداروں کی تقرری کے معمول کے مطابق دستبرداری کے بعداس بارعہدوں کے لئے انتخاب عمل میں آیاہے