سیمسنگ کے گیلکسی S21 اسمارٹ فونس کی بجاج الیکٹرانکس پر رسم رونمائی

   


حیدرآباد :۔ سیمسنگ جو کہ ہندوستان کا قابل بھروسہ برانڈ ہے گیلکسی S21 سیریز کو ملک میں 15 جنوری کو پری بکنگ کے لیے متعارف کیا ہے ۔گیلکسی S21 الٹرا ، سیمسنگ کا نہایت عصری اور انٹلی جنٹ پروگریڈ کیمرا سسٹم ، برائیٹ نیس اور اسمارٹسٹ ڈسپلے کا حامل ہے ۔ بجاج الیکٹرانکس حیدرآباد پر سیمسنگ کے تمام نئے گیلکسی S21 اسمارٹ فونس کی رسم رونمائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ چنانچہ گیلکسی S21+ اور S21 کی بہترین خصوصیات ہیں ۔ یہ تیز تر 5G ریڈی اسمارٹ فونس ہیں ۔ یہ تمام ڈیوائسیس تیزی سے مقبولیت پا رہے ہیں ۔ مسٹر کرن بجاج سی ای او بجاج الیکٹرانکس نے کہا ہے کہ سیمسنگ کے ساتھ یہ ایک شاندار اشتراک ہے ۔ کرن بجاج نے کہا کہ گاہک ان اسمارٹ فونس کو پری بک کرسکتے ہیں ۔ 28 جنوری تک تمام بجاج الیکٹرانکس اسٹورس پر یہ سہولت رہے گی ۔ وہ افراد جنہوں نے پری بک کیا ہے اس کی ڈیلیوری کا آج سے آغاز کیا گیا ہے ۔ حالانکہ S21 سیریز کی فروخت 29 جنوری سے شروع ہوگی ۔۔