سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

   

نظام آباد:سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے ماہانہ اجلاس کا محمد عبدالشکور صدر ویلفیر سوسائٹی کی زیر صدارت اہتمام عمل میں آیا۔ جس میں 15؍ اگست کے موقع پر حسب سابق پرچم کشائی پروگرام کو قطعیت دی گئی صبح 10:30 بجے دفتر سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی پر تقریب پرچم کشائی عمل میں آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سینئر سٹیز ویلفیر سوسائٹی سے وابستہ عہدیداروں کی ٹسکان حیدرآباد ریاستی سطح پر تشکیل کردہ باڈی میں ناموں کی شمولیت کی جارہی ہے جن میں ایم اے شکور صدر ، مرزا افضل بیگ معتمد ، محمدفیاض الدین ، سید سعید الدین شالیمار ، ایم اے حلیم خان شامل ہے ۔ سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی کے انتخابات کو کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا 15؍ اگست کے دن سوسائٹی کے انتخابات کی تاریخ کو قطعیت دیا جائیگا۔ علاوہ ازیں نظام آباد شہر میں قائم کردہ اُردو پریس کلب کی باڈی کو تہنیت و مبارکباد پیش کرنے کیلئے تاریخ کو بھی قطعیت دی جائے گی ۔ اس اجلاس میں سوسائٹی کے عہدیداران و اراکین موجود تھے۔