سینئر فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات کا انتقال

   

غزہ پٹی: سینئر فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی الفتح پارٹی کی جانب سے 10 نومبر کی صبح یہ اطلاع دی گئی۔ عریقات گزشتہ ماہ سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ کورونا کی وجہ سے ان کی حالت بگڑنے کے بعد انہیں اکتوبر کے وسط میں یروشلم کے ایک ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ عریقات دو دہائیوں تک فلسطین کے چیف مذاکرات کار رہے اور انتقال سے قبل وہ فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ صائب عریقات فلسطینی جدوجہد میں سرکردہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔ صدر محمود عباس نے ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔