نئی دہلی۔ذرائع کے بموجب’چنتاشیوار‘ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال اور مجوزہ انتخابات پر غور وفکر کے لئے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے ایک اجلاس طلب کیا ہے جو ان کے مکان پر جاری ہے۔
پارٹی کے سینئر قائدین ڈگ وجئے سنگھ‘ ملکاراجن کھڑگے‘راہول گاندھی‘ اور اجئے ماکن اس اجلاس میں شریک ہیں۔ ذرائع کے بموجب سیاسی حکمت عملی کار پرشانت کشور نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں میں کشور نے کئی مرتبہ گاندھیوں سے ملاقات کی ہے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اشارہ بھی دیاہے۔
کانگریس نے ’چنتا شیوار‘ کے پیش نظر کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا ایک اجلاس طلب کرنے کی تیاری کررہاہے۔ اس سی ڈبلیو سی اجلاس میں شیوار کے ایجنڈے کو قطعیت دی جائے گی
۔کانگریس کے سینئر قائدین ایجنڈہ پر مسلسل اجلاس او رکام کررہے ہیں۔ سونیا گاندھی نے امبیکا سونی او رمکل واسنک جیسے سینئر قائدین کوذمہ داری تفویض کی ہے‘ جو دیر قائدین سے بات چیت کررہے تاکہ سی ڈبلیو سی اورچنتا شیوار کا ایجنڈہ کو قطعیت دی جاسکے۔
چنتا شیوار کی ضرورت اس وقت سے پڑی ہے جب پارٹی کے موجود ہ کام کے خلاف منتشر افراد کی آواز ایں اٹھارہے ہیں۔
مذکور جی23راہول گاندھی او ران کی ٹیم کے خلاف ہے یہاں تک کے پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے اندر آواز اٹھانے والوں کے ساتھ ملاقاتیں کی تاکہ کشیدگی کو کم کیاجاسکے۔