حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( ایجنسیز ) : تلنگانہ ہائی کورٹ کے سینئیر ایڈوکیٹ ایم ایس انور صدیقی کی تلنگانہ اسٹانڈنگ کونسل کے لیے تقرر عمل میں آیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے سرکاری احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے کونسل کی ذمہ داری تفویض کی ہے ۔ 14 اکٹوبر کو انہوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اپنے طویل کیرئیر میں ایڈوکیٹ انور صدیقی نے کئی مقدمات کی کامیاب پیروی کی ہے ۔ انور صدیقی بانی رکن مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی اور سابق صدر اقبال اکیڈیمی محبوب نگر محمد صدیق مرحوم کے فرزند ہیں ۔ اس عہدہ پر ان کی تقرری پر ہائی کورٹ کے وکلاء برادری خصوصا اقلیتی وکلاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔۔