سینسکس اور نفٹی میں گراوٹ

   

ممبئی : امریکہ میں بانڈز پر بہتر منافع ملنے کے بعد کل وہاں کے بازاروں میں آئی زبردست گراوٹ کی وجہ سے آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تین دنوں سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا ۔سنسیکس اور نفٹی 1.25 فیصد سے زائد گراوٹ کے ساتھ کھلے ۔ بی ایس ای سنیکس 632 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 51 ہزار پوائنٹ کی سطح سے نیچے 50812.14 پوائنٹ پر کھلا ۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 50957.29 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا لیکن اس کے بعد شروع ہوئی فروخت کی وجہ سے یہ 50539.93 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا ۔ فی الحال یہ 638 پوائنٹس کم ہوکر 50807.95 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے ۔