ممبئی: امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے دعوے کے درمیان یورپی بازارمیں تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی طور پر ہمہ جہت خرید کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس تقریباً ایک ہفتے کے بعد 901.50 پوائنٹس یعنی1.13 فیصد کے زبردست اضافے کے ساتھ 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے 80,378.13 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 270.75 پوائنٹس یعنی1.12 فیصد کی چھلانگ لگا کر 24,484.05 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔