سینٹ پیٹرس باسلیکا کو آج سے عوام کیلئے کھولا جائے گا

,

   

میڈرڈ ۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ویٹیکن میڈیا آفس نے اطلاع دی کہ پیر سے سینٹ پیٹرس باسلیکا کو کو سیاحوں اور زائرین کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ سینٹ پیٹرس کو دو ماہ قبل کرونا کی وبا کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔اٹلی کی طرح ویٹیکن نے بھی مشہور گرجا گھر میں مذہبی تقریبات کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ اگرچہ ابھی تک ویٹیکن کی طرف سے اس طرح کا کوئی پروگرام ترتیب نہیں دیا ہے۔سینٹ پیٹرس اور تین دیگر چرچ اطالوی وزارت داخلہ کے ماتحت قائم ہیں۔حکومت نے کہا ہے کہ کسی ایک مذہبی مرکز میں کرونا کی وجہ سے حاضرین کی تعداد کو کم سے کم رکھا جائے گا اور یہ تعداد 200 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔گرجا گھر کو زائرین کے لیے کھولنے کے بعد صفائی کرنے والے عملے کو چوکس کردیا گیا ہے جس نے عبادت گاہ میں جراثیم کش سینی ٹائرز کا اسپرے کیا ہے۔ خیال رہے کہ سینٹ پیٹرس چرچ 23 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔یہ مقدس مقام جس میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آنے کی تیاری کررہی ہے 10 مارچ سے بند مراکز میں سیاحوں کے لیے کھلنے والا پہلامرکز ہوگا۔اٹلی میں کرونا سے ہونے والی موات کی تعداد 33 ہزار 998 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کرونا کے مزید 384 معاملات سامنے آئے ہیں۔