سینکڑوں گائیوں کی نعشیں ملنے پر خوف و ہراس

   

شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں کریرا کے سلار پور گاؤں کے نزدیک جنگل کے علاقے میں سینکڑوں گایوں کی نعشیں ایک ساتھ ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس ہے ۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔سلار پور گرام پنچایت کے سرپنچ اروند لودھی کے مطابق کل جب گاؤں والوں نے اتنی بڑی تعداد میں گایوں کی نعشیں دیکھیں تو پورے علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس کی اطلاع فوری طور پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کو دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان گایوں میں کچھ ایسی بھی ہیں جو زندہ ہیں لیکن اٹھنے کے قابل نہیں ہیں اور آہستہ آہستہ مر رہی ہیں۔ مکمل تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔