سی آئی ایس ایف کا 55 واںیوم تاسیس

   

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اہلکاروں کو ان کے 55 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ایس ایف ہمارے اہم اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کام کرتا ہے ‘۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاکہ میں سی آئی ایس ایف اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہاکہ سی آئی ایس ایف ہمارے اہم اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کام کرتا ہے ۔