سی آئی ایل کی فروری میں کوئلے کی پیداوار میں 3.9فیصد کا اضافہ

   

ممبئی: سرکاری کوئلہ کمپنی کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے منگل کو کہا کہ فروری میں اس کی کوئلے کی پیداوار 64.30 ملین ٹن رہی۔ یہ رواں مالی سال کے فروری کے مہینے میں گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال فروری میں پیداوار 61.9 ملین ٹن تھی۔ وزارت کوئلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال فروری میں سی آئی ایل کی کوئلے کی پیداوار تقریباً 12 فیصد بڑھ کر 57.4 ملین ٹن ہو گئی۔ پچھلے سال اسی مہینے میں 5.13 ملین ٹن پیداوار تھی۔ رواں مالی سال میں فروری تک 11 ماہ کے دوران کوئلے کی اس کی کل پیداوار 5.3 فیصد بڑھ کر 542.4 ملین ٹن ہو گئی۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں پیداوار 51.51 ملین ٹن تھی۔ اپریل تا فروری 2021-22 کے 11 ماہ کی مدت کے دوران کمپنی کی کوئلے کی پیداوار 59.99 ملین ٹن رہی جو ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.6 فیصد زیادہ ہے ۔کمپنی نے 10.95 فیصد کی سالانہ ترقی کے ساتھ 2023-24 تک ایک بلین ٹن سالانہ کوئلے کی پیداوار حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔