سی ایس آئی آر کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل

   

نئی دہلی : دہلی میں واقع سرفہرست سائنسی ادارہ سی ایس آئی آر (کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ) کا جنرل ڈائریکٹر پہلی بار کسی خاتون کو بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس خاتون کا نام نلاتھمبی کلائی سیلوی ہے، اور کل ان کی سی ایس آئی آر ڈائریکٹر جنرل عہدہ پر تقرری ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ سی ایس آئی آر تحقیقی اداروں کا یونین ہے اور نلاتھمبی کلائی سیلوی دو سال تک اس ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل عہدہ پر فائز رہیں گی۔