سی این جی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

   

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں 2.50 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، جس سے یہاں اس کی قیمت 69.11 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔اس سے قبل بھی گزشتہ روز سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔ مارچ 2022 سے اب تک سی این جی کی قیمت میں 12.5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے ۔