نئی دہلی۔کچھ بالی ووڈ کے ستارے ہیں جو چاہتے کہ شہریت ترمیمی بل (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کررہے طلبہ کے ساتھ نئے سال کاجشن منائیں۔
جن میں سے ایک نام ذیشان ایوب ہے‘ جس نے فیصلہ کیاہے وہ یکم جنوری کا سارا دن دہلی کے جامعہ اور شاہین باغ علاقہ میں احتجاجیوں کے ساتھ گذریں گے
ایوب جنھوں نے رائیس‘ تنو ویڈس منو ریٹرن‘ جنت اور ٹیوب لائٹ جیسے دودرجن سے زائد فلموں میں کام کیاہے کہ ایک پیغام میں کہاکہ”دہلی کے دوستو کیو ں نہ نیاسال شاہین باغ میں گذریں‘ میں وہاں ہوں آپ لوگ بھی اجائیں“۔
ایوب دیلی یونیورسٹی کے کروڑی مل کالج سے گریجویٹ ہیں‘ قبل ازیں وہ شہرت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس پہنچے تھے‘
جہاں پر انہوں نے کہاکہ مذکورہ حکومت ”طلبہ‘ کتابیں اور لائبریری سے نفرت کرتی ہے“
ایوب سے قبل جاوید جعفری‘ فرحان اختر نے کھل کر شہر یت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کی ہے۔
اداکار شوشانت سنگھ جو ٹی وی شو کے اینکر بھی ہیں نے مخالف شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت کی ہے۔
تاہم اب تک ایوب ہی ہیں جنھوں نے دہلی میں طلبہ کے احتجاج سے اظہار یگانگت کے لئے پہنچے ہیں۔
مخالف سی اے اے احتجاج کاایوب مختلف مقامات پر حصہ بنیں گا‘ جسمیں دہلی یونیورسٹی‘جامعہ‘ شاہین باغ اور جو باغ شامل ہیں
https://www.youtube.com/watch?v=n3MKqaYXCus