سی اے اے احتجاج۔ نیم فوجی دستوں کی 47کمپنیاں پولیس کی مدد میں لگی ہوئی ہیں

,

   

نئی دہلی علاقے میں دستوں کی 12کمپنیاں متعین کی گئی ہیں جس میں زیادہ تر منڈی ہاوز اورجنتر منتر علاقے میں ہیں‘ جہا ں پرمتعدد احتجاجی پروگرام مقرر ہیں

نئی دہلی۔شہر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں پر روکنے کے لئے دہلی پولیس کی مدد کی غرض سے شہر بھر میں پانچ ہزار جوانوں پر مشتمل نیم فوجی دستوں کی جملہ47کمپنیاں متعین کی گئی

ہیں جس میں خاص طور پر سنٹرل ریزو پولیس فورسس(سی آر پی ایف) کی زیادہ تکڑیاں شامل ہیں

۔نئی دہلی علاقے میں دستوں کی 12کمپنیاں متعین کی گئی ہیں جس میں زیادہ تر منڈی ہاوز اورجنتر منتر علاقے میں ہیں‘ جہا ں پرمتعدد احتجاجی پروگرام مقرر ہیں۔

مذکورہ سی پی ائی ایم او ردیگر بائیں بازو جماعتوں نے منڈی ہاوز سے جنتر منتر تک احتجاج مارچ کا اعلان کیاتھا۔

اس کے علاوہ ڈی وائی ایف ائی نے بھی منڈی ہاوز تا جنتر منتر احتجاجی ریالی کا اعلان کیاہے

مرکزی دہلی میں جملہ چھ کمپنیاں دریا گنج‘ دہلی گیٹ او رجامعہ مسجد کے پاس متعین کی گئی ہے کیونکہ سوراج ابھیان کے صدر یوگیندر یادو نے لال قلعہ سے ائی ٹی او کے پاس شہید مارگ تک کے مارچ کی قیادت کررہے ہیں‘

یادو کو مارچ نکالنے سے روکنے کے لئے گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔