حیدرآباد۔ بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون‘ این آرسی‘ اور این پی آر کے خلاف بھارت کا اعلان کرتے ہوئے بامسیف کے صدر ومن مشرام نے اعلان کیاہے کہ وہ 29جنوری کے روز معلنہ بھار ت بند کریں گے۔
انہوں نے ایس سی‘ ایس ٹی او راوبی سی سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت بند کو کامیا ب بنائیں۔ انہوں نے اس کے لئے تیاری کرنے کا بھی استفسار کیاہے۔
مولانا سجاد نعمانی نے بھی اپیل کی ہے سارے ملک میں پسماندگی کاشکار طبقات کو مجوزہ بند کی تائید وحمایت کرتے ہوئے احتجاج کو کامیاب بنانے کی ضرور ت ہے۔
دو نوں ذمہ دارن کی اپیل پر مشتمل ویڈیو پیش ہے۔