سی اے اے و این آر سی کے خلاف چھتہ بازار مارکٹ میں اچانک احتجاج

   

حیدرآباد 3 ۔ فروری (سیاست نیوز) شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف اچانک احتجاج کا سلسلہ دونوں شہروں میں جاری ہے ۔ آج پرانے شہر کے چھتہ بازار مارکٹ میں شام میں ایک انوکھا احتجاج کیا گیا۔ آج شام 7.15 منٹ پر ساری مارکٹ کی لائیٹس بند ہوگئیں اور تاجرین شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے سڑک پر نکل آئے ۔ یہ احتجاج نصف گھنٹہ تک جاری رہا۔ تاجرین کے اس اچانک احتجاج پر پولیس بھی حیران ہوگئی اور چھتہ بازار مارکٹ اچانک تاریک ہوجانے پر تشویش کا شکار ہوگئے ۔ مارکٹ کے تاجرین ہاتھوں میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بیانرس تھامے ہوئے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ اس قسم کے انوکے احتجاج آئے دن شہر حیدرآباد میں ہورہے ہیں جس کے نتیجہ میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں پریشان ہیں۔