سی اے اے کی مخالفت سے قبل کانگریس کو 1947کی تجویز پر نظر ڈالنا چاہئے۔ امیت شاہ

,

   

نئی دہلی۔مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کے روز کانگریس کو یاد دلایاہے کہ و ہ اس معاملے پر مودی حکومت کو تنقید کانشانہ بنانے سے قبل 1947کی پارٹی ایکزیکٹیو کمیٹی کی تجویز پر نظر ڈالے

۔شاہ کے ہندی میں کئے گئے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کے علاوہ اس کابنانے والے مہاتماگاندھی‘ جواہرلال نہرو اور سردار پٹیل کی طرف بھی کانگریس کودیکھنا چاہئے۔

شاہ نے کہاکہ ”سی اے اے کی مخالفت اور ملک بھر میں افواہیں پھیلانے سے قبل کانگریس پارٹی کو چاہئے کہ وہ

مہاتماگاندھی‘ جواہرلال نہرو‘ راجندر پرساد‘ اور سردار پٹیل کا وہ بیان پڑھیں جو انہوں نے نومبر25سال1947کے وقت کانگریس کے ایکزیکیٹو تجویز میں دیاتھا“۔

کانگریس کو اپنے ہی لیڈر اشوک گہلوٹ کا بیان بھی دیکھنا چاہئے۔

مذکورہ کانگریس پارٹی فطری طور پر امتیازی سلوک قراردیتے ہوئے سی اے اے کی مخالفت کررہی ہے