سی اے اے کے مخالفین پر بم پھینکنے بنڈی سنجے کی دھمکی

   

حیدرآباد۔/8جنوری، ( این ایس ایس ) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے سی اے اے کے مخالفین اور اپنی پارٹی کے حریفوں کے خلاف آج متنازعہ ریمارکس کیا اور کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والوں کو وہ بِن بریک ( بغیر بریک ) بس کے ذریعہ پاکستان بھیج دیں گے اور وہ ان سب کا مقابلہ کرنے تیار ہیں جو اس قانون کی مخالفت کررہے ہیں۔ سنجے نے ورنگل میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے مخالفین اگر ان پر پتھر پھینکیں گے تو ان مخالفین پر وہ بم پھینکیں گے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ ’’ یہ جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے ‘‘ اور الزام عائد کیا کہ کانگریس اور کمیونسٹ جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔