سی اے جی رپورٹ میں ہر چیز ظاہر ہوجائے گی

   

کے سی آر کے دور میں حاصل کردہ قرض اور ان کے غلط کام ظاہر ہوں گے : چیف منسٹر
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے گزشتہ دس برسوں میں سوائے قرض حاصل کرنے اور غلط کاموں کا ارتکاب کرنے کے کوئی کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے ان کی جانب سے حاصل کئے گئے قرض کے بارے میں غلط تفصیلات بتائی ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کے سی آر کی جانب سے حاصل کردہ قرض اور ان کے غلط کام اسمبلی میں پیش کی جانے والی سی اے جی رپورٹ میں ظاہر ہوجائیں گے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ’’ اگر کے سی آر تمام آبپاشی پراجکٹس مکمل کئے ہوتے تو اب آندھراپردیش کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوتا تھا اگر کے سی آر پراجکٹس مکمل کئے ہوتے تو یہ سر کا درد نہیں ہوتا تھا ۔ اے پی کے سابق چیف منسٹر جگن کو کس نے پرگتی بھون بلا کر رائلسیما لفٹ اریگیشن اسکیم کی اجازت دی تھی ۔ ‘‘