سی بی آئی کو کویتا کا مکتوب

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے سی بی آئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے انہیں شکایت کی کاپی اور ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے پر زور دیا ہے ۔ دستاویزات فراہم کرنے کے بعد تحقیقات کیلئے تاریخ مقرر کرنے کی مکتوب میں اپیل کی ہے ۔ سی بی آئی نے جمعہ کو ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کو نوٹس روانہ کی تھی ۔ ۔ن

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر ہم 6 دسمبر کو 11 بجے دن حیدرآباد یا دہلی میں یا پھر آپ کی رہائش گاہ پر پوچھ تاچھ کرنا چاہیں گے ۔ جس کا جواب دیتے ہوئے کویتا نے ضروری دستاویزات روانہ کرنے کی سی بی آئی سے خواہش کی ہے ۔۔ ن