سی بی آئی کے سابق جوائنٹ ڈائرکٹر لکشمی نارائنا وشاکھاپٹنملوک سبھاحلقہ سے مقابلہ کریں گے

   

حیدرآباد10 دسمبر(یواین آئی)سی بی آئی کے سابق جوائنٹ ڈائرکٹر وی وی لکشمی نارائنا نے کہا ہے کہ وہ 2024میں ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ لوک سبھا وشاکھاپٹنم سے مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وشاکھاپٹنم کے عوام نے ان کو کافی محبت اوراحترام دیا ہے اسی لئے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ حلقہ لوک سبھا وشاکھاپٹنم سے مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ جلد ہی وہ اپنا منشور جاری کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ فی الحال وہ آزاد امیدوار کے طورپر اس حلقہ سے مقابلہ کے خواہشمند ہیں۔اسی لئے وہ اپنا منشور جاری کریں گے ۔ سال 2019کے لوک سبھا انتخابات میں لکشمی نارائنا نے وشاکھاپٹنم لوک سبھا حلقہ سے جناسینا پارٹی کے ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا۔