نئی دہلی : حکومت کی جانب سے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر مختلف عہدیداروں کیلئے میڈلس کا اعلان کیا گیا ہے۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے کوئلہ اسکام کی جانچ اور دیگر امور میں نمایاں کارکردگی پر 30 عہدیداروں کو پولیس میڈل سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 6 آفیسرس کو پریسیڈنٹ پولیس میڈل سے نوازا جائے گا جبکہ 24 کو پولیس میڈل عطا کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ایس پی آلوک کمار کو نمایاں خدمات کیلئے پولیس میڈل عطا کیا جارہا ہے جو ایجنسی میں کرپشن کو روکنے کے یونٹ میں شامل ہے۔
یو پی میں ایک شخص گرفتار
جیش محبت سے روابط کا الزام
لکھنؤ : اترپردیش اے ٹی ایس نے سیف اللہ نامی ایک شخص کو گرفتار کیا جس پر مبینہ جیش محمد سے روابط کا الزام ہے۔ جمعہ کو اس ضمن میں محمد ندیم نامی شخص کو سہارنپور سے گرفتار کیاگیا تھا جس سے پوچھ تاچھ کے بعد آج کانپور سے سیف اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔