سی بی ائی کو کچھ نہیں ملا‘ کلین چٹ مل گئی۔ تحقیقاتی ایجنسی کے بینک لاکر کی تلاش کے بعد سیسوڈیانے کابیان

,

   

نئی دہلی۔ دہلی ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے منگل کے روزدعوی کیاہے کہ ان کے گھر اور بینک لاکر سے کچھ بھی نہیں ملنے کے بعد ان کے فیملی کو ایک ’کلین چٹ‘ مل گئی ہے۔ منگل کی صبح سی بی ائی نے غازی آباد میں سیسوڈیا کے بینک لاکر کی تلاشی لی تھی۔

آبکاری پالیسی میں مبینہ بے قاعدگیوں کے معاملے میں بینک لاکر کی تلاشی کے لئے تحقیقاتی ایجنسی کے عہدیداروں کے ساتھ منیش سیسوڈیا اور ان کی بیوی سیما سیسوڈیا بینک پہنچے تھے۔

تحقیقاتی عہدیداروں کی جانب سے بینک لاکر کی جانچ کے بعد سیسوڈیا نے کہاکہ ”آج میرے بینک لاکر سے کچھ نہیں ملا ویسا ہی جیسے مگر گھر پر سی بی ائی کے چھاپے کے بعد کچھ نہیں ملا تھا۔

میں خوش ہوں کہ مجھے ایک کلین چٹ مل کائے گی“۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھی کہاکہ سی بی ائی اہلکاروں نے ان کے ساتھ شاندارسلوک برتا ہے اور انہوں نے بھی عہدیداروں کا مکمل تعاون کیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”حق کی جیت ہوئی ہے“۔انہوں نے کہاکہ ”لاکر میں 70,000سے زائد مالیت کے زیوارت جو میرے بچوں او ربیوی کے ہیں موجود تھے۔ مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم نے میرے گھر پر دھاوا کروایا‘ میرے لاکر کی تلاشی لی مگرکچھ نہیں ملا۔

میری فیملی اور مجھے ان تمام دھاوؤں میں کلین چٹ ملی ہے“۔پیر کے روز سیسوڈیا نے ٹوئٹ کیاکہ ”ایک روز قبل سی بی ائی میرے بینک لاکر پر دھاوے کے لئے ائی تھی۔

میرے گھر پر19اگست کے روز 14گھنٹے طویل چھاپہ مارے میں کچھ نہیں ملا ہے۔ لاکر سے بھی کچھ نہیں ملا ہے۔ سی بی ائی کا خیرمقدم ہے۔ میں اور میری فیملی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے“۔