سی بی ایس ای نصاب میں تبدیلی پر راہول گاندھی برہم

   

نئی دہلی : سی بی ایس ای کے نصاب میں ہوئی تبدیلی کو لیکر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت اور آر ایس ایس پر تنقید کی ہے۔ راہول گاندھی نے آر ایس ایس کو ’راشٹریہ شکشا شریڈر‘ بتایا ہے۔ انھوں نے آر ایس ایس پر یہ تنقید بذریعہ ٹوئٹ کیا ہے۔ قابل ذکر ہیکہ انگریزی لفظ ’شریڈر‘ کا مطلب ’کترنا‘ ہوتا ہے۔راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک مشین نما خاکہ بنا ہوا ہے اور اس کے اوپر ’راشٹریہ شکشا شریڈر‘ لکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے سی بی ایس ای کا فل فارم بھی ’سنٹرل بورڈ آف سپریسنگ ایجوکیشن‘ بتایا ہے۔ اس کے نیچے وہ ٹاپک لکھے ہیں جنھیں نصاب سے ہٹائے جانے کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔واضح رہے کہ سی بی ایس ای کے نصاب سے فیض کی نظم، ڈیموکریسی اینڈ ڈائیورسٹی، مغل دربار جیسے موضوعات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ سی بی ایس ای کے اس فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتیں برسراقتدار بی جے پی پر شدید تنقیدیں کررہی ہیں۔ دراصل تقریباً ایک دہائی سے زیادہ وقت کے بعد سی بی ایس ای نے این سی ای آر ٹی کے نصاب میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔