سی سی ٹی وی میں خشوگی کے جسم کے ٹکڑے لے جانے والوں کو دکھایا گیا

   

انقرہ ۔ 31 ڈسمبر (سیاست اڈٹ کام) ترکی کے ایک ٹیلیویژن اسٹیشن نے سی سی ٹی وی کے ایک ایسے فوٹیج کو براڈ کاسٹ کیا ہے جس میں کچھ لوگوں کو بڑے بڑے باکسیس اور بیاگس لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں مقتول صحافی جمال خشوگی کے جسم کے اعضاء رکھے گئے تھے۔ یہ فوٹیج الحبر ٹیلی ویژن پر اتوار کی شب دکھائی گئی جہاں تین لوگوں نے پانچ سوٹ کیس اور دو بڑے بڑے سیاہ بیاگس تھام رکھے تھے اور انہیں استنبول میں واقع سعودی قونصل جنرل کے مکان پر لایا جارہا تھا۔ رہائش گاہ اور سعودی قونصل خانہ کے درمیان زیادہ فاصلہ نہیں ہے جہاں خشوگی کا گذشتہ سال 2 اکٹوبر کو قتل کیا گیا تھا۔ الحبر نے بعض نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سوٹ کیسوں اور بیاگس میں خشوگی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے رکھے ہوئے تھے۔