سی سی ٹی وی کیمرے نہیں‘ شاہین باغ کے مطالبات کو دیکھیں شاہ

,

   

نئی دہلی۔ دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سیسوڈیا نے جمعہ کے روز اس بات کی طرف اشارہ کیاکہ راجدھانی کالاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داری مرکز کی ہے اور ہوم منسٹر امیت شاہ پر زوردیا کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں اور وائی فائی کو دیکھنے کے بجائے شاہین باغ احتجاج کی طرف توجہہ دیں‘ جو امیت شاہ سے کچھ چاہتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیسوڈیا نے شاہ کو یاددلایا ہے کہ اگر کوئی لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہوتا ہے تو اس کی جوابدہی یونین منسٹر کی ہوتی ہے۔مذکورہ عام آدمی پارٹی لیڈر نے کہاکہ”مرکز او رہوم منسٹر شاہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر پر نظر رکھیں

۔اگر اس میں کچھ کوتاہی ہوتی ہے تو ہوم منسٹر کو اس کاجواب دینا ہوگا۔یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ جس وہ دہلی میں سی سی ٹی و ی کمیروں کی تلاش دوربین سے اور وائی فائی کی تلاش جس فون کی بیٹری ختم ہوگئی ہے اس سے کررہے ہیں

۔وہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ یہاں پر لاء اینڈ آرڈر کے کچھ مسئلے ہیں۔ جو ان کی ذمہ داری ہے“

۔سیسوڈیا نے یہ بھی کہاکہ شاہین باغ میں چل رہے احتجاج کے مظاہرین شاہ سے کچھ مطالبات کررہے ہیں اور ”انہیں وہاں کے لوگوں سے بات کرنا چاہئے“۔