سی پی آئی (ایم) کے 10 لیڈروں کو دوہری عمر قید

   

کاسرگوڈ: کیرالا کے ارناکولم میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے جمعہ کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے 10کارکنوں کو دوہرے قتل کیس میں دوہری عمر قید کی سزا سنائی۔ 2019میں ارناکولم ضلع کے پیریا میں یوتھ کانگریس کے دو کارکنوں کا قتل کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے اس کیس میں چار سی پی آئی (ایم) لیڈروں کو پانچ سال کی سخت قید کی سزا بھی سنائی۔