سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر نارائنا کو ڈاکٹرس نے آرام کا مشورہ دیا

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا کو ایک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد ڈاکٹرس نے دو ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹر نارائنا 16 مارچ کو کاماریڈی میں شادی کی ایک تقریب میں شریک تھے جہاں اسٹیج اچانک گرپڑا جس میں ڈاکٹر نارائنا زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد ڈاکٹر نارائنا نے وشاکھاپٹنم اور چینائی کے پارٹی پروگراموں میں شرکت کی۔ کمر میں تکلیف میں اضافہ پر ڈاکٹر سے رجوع ہوئے، ڈاکٹرس نے ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی نشاندہی کرتے ہوئے دو ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر نارائنا حیدرآباد میں اپنی قیامگاہ پر آرام کررہے ہیں۔1