ملک میں صرف 2 فیصد افراد ٹریننگ یافتہ، وزیر صحت ہریش راؤ کا سدی پیٹ میں خطاب
حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ سی پی آر سسٹم پر عبور حاصل کرتے ہوئے کئی افراد کی زندگی کو بچایا جاسکتا ہے۔ ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں عوامی نمائندوں اور سرکاری عہدیداروں کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ سی پی آر ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔ سی پی آر کے ذریعہ سانس لینے میں دشواری اور موت سے جوجھ رہے افراد کی زندگی کو بچایا جاسکتا ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ سی پی آر سیکھتے ہوئے 50 فیصد افراد کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلب پر حملہ سے متاثرہ شخص کو دوبارہ سانس لینے میں سی پی آر اہم رول ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف 2 فیصد افراد سی پی آر کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں جبکہ ملک میں کارڈیاک اریسٹ سے 15 لاکھ افراد کی موت واقع ہورہی ہے۔ ریاست میں ہر سال 4 ہزار افراد اچانک قلب پر حملہ سے فوت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ابھی تک 18850 افراد کو سی پی آر کی ٹریننگ دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ کے ذریعہ کارڈیاک اریسٹ کے متاثرین کی زندگی بچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ تقریب میں ضلع کلکٹر پرشانت جیون پٹیل اور رکن کونسل فاروق حسین نے شرکت کی۔ر