س90سالہ خاتون کورونا کو شکست دے کر صحت یاب

,

   

ماسکو۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) روس میں 90 سالہ خاتون نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی،۔دواخانہ کے عملے نے تالیوں کی گونج میں خاتون کو رخصت کیا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں ا?رہا ہے جبکہ روس میں بھی اس بیماری نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں تاہم روس سے ایک حوصلہ افزا خبر ا?ئی ہے جہاں 90 سالہ بزرگ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔دنیا بھر میں اگرچہ کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد فوت ہونے والوں کی اکثریت بیمار اور عمر رسیدہ افراد ہیں مگر روس کی ایک 90 سالہ ایڈو کیا کس لینکو نامی بزرگ خاتون دواخانہ میں17 دن گزارنے کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔خاتون کو صحتیابی کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے، بزرگ خاتون کے ڈسچارج ہونے پر دواخانہ کے عملے نے تالیوں کی گونج میں انہیں رخصت کیا۔