ملیورن ۔آسٹریلین اوپن میں شائقین کا داخلہ 5 دنوں کیلئے بندکردیا گیا اور لاک ڈاون کی وجہ سے میدان میں اب شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکٹوریہ گورنمنٹ نے کورونا وائرس کے معاملات کے بعد 5 دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے، جس کے سبب آئندہ 5 دونوں تک تماشائیوںکا داخلہ بند رہے گا۔ ٹینس آسٹریلیا نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے مقابلے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ اس دوران کورونا پروٹوکولز پر سختی سے عملہوگا۔