ریاستی وزیر پونم پربھاکر کا چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر سے اظہار تشکر
حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کی مساعی سے حسن آباد میں شاتاوہانا یونیورسٹی کے تحت انجینئرنگ کالجس کی منظوری دی گئی ہے۔ اِس سلسلہ میں حکومت نے جی او ایم ایس نمبر 18 جاری کیا ہے۔ پونم پربھاکر نے چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی کی تھی۔ حکومت نے اُن کی نمائندگی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شاتاوہانا یونیورسٹی کے تحت حسن آباد میں انجینئرنگ کالج کی منظوری دی ہے۔ اُنھوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا سے اظہار تشکر کیا۔ حسن آباد کے عوام نے بھی انجینئرنگ کالج کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ تعلیمی سال 2025-26 ء سے انجینئرنگ کالج میں داخلوں کا آغاز ہوگا۔1
اور بی ٹیک (سی ایس ای)، آرٹیفیشل انٹلی جنس، بی ٹیک آئی ٹی اور بی ٹیک ای سی ای کورسیس میں فی کس 60 طلبہ کو داخلے دیئے جائیں گے۔ حکومت نے کالج آف انجینئرنگ کی تعمیر کے لئے 44.12 کروڑ مختص کئے ہیں۔ پونم پربھاکر نے آج ضلع کے ارکان اسمبلی کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا سے ملاقات کی اور اظہار تشکر کیا۔1