شادیاں ملتوی کردینے حکومت کیرالا کا عوام کو مشورہ

,

   

ترواننتاپورم ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)حکومت کیرالا نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے واقعات کے پیش نظر شادیوں کو ملتوی کردیں۔ وزیر صحت کے کے شلیجا نے کہا کہ عوام کو اپنے خاندانوں میں شادیوں جیسی تقاریب سے گریز کرنا چاہئیے ۔ شادی کے موقع پر ہزاروں افراد جمع ہوجاتے ہیں ۔ ریاست کیرالا پہلے سے ہی گنجان آبادی والا علاقہ ہے اور یہاں پر امراض اور وائرس تیزی سے پھیلتے ہیں ۔ان سے نمٹنے ہم لوگوں کیلئے مشکل ہوجاتاہے ۔