بنگلورو۔شادی خانہ سے دولہا کی فراری کے بعد شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آیا ایک مہمان مذکورہ دولہن کا دولہا بن گیا۔ کرناٹک کے ضلع چکمنگلورو کے تاریکیری تعلقہ میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔
بنگلورمیریر کی رپورٹ کے بموجب اتوار کے روز نوین نامی شخص کی سندھو نامی لڑکی سے شادی مقرر تھی۔ ہفتہ کے روز انہوں نے اس کی فوٹوگرافس بھی پوسٹ کئے تھے۔
تاہم شادی کے دن نوین شادی خانہ سے فرار ہوگیا تاکہ اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کرسکے جس نے مہمانوں کے ساتھ زہر پی کر اپنی جان دینے کی دھمکیا ں دی تھیں۔
جیسے ہی سندھو کو اس بات کی جانکاری ملی اس نے رونا شروع کردیا۔ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے دہلی کی فیملی نے مہمانوں میں سے خود ایک موزوں دولہا تلاش کرنے کافیصلہ کیا۔
بی ایم ٹی سی کنڈکٹر چندراپا جو اس شادی کے مہمانوں میں سے ایک تھا نے سندھو سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
دونوں خاندانوں میں طویل بات چیت کے بعد چندرآپا اور سندھ کی شادی انجام پائی ہے