حیدرآباد۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) ریاست کے چریال میں عجیب واقعہ میں شادی سے ایک دن قبل دلہا دوسری لڑکی کو لے کر فرار ہوگیا۔ چتیال گاؤں کی ایک لڑکی کی شادی جنگاؤں بچنا پیٹ کے لڑکے سے طے ہوگئی اور رشتہ داروں، دوست احباب میں رقعے بھی بانٹ دیئے گئے لیکن شادی سے ایک دن قبل دلہا کسی دوسری لڑکی کو لے کر فرار ہوگیا۔ اطلاع پر دولہے اور دلہن کے افراد خاندان میں سکتہ تاری ہوگیا۔ لڑکی کے افراد خاندان نے چریال پولیس میں شکایت کی۔ دونوں خاندانوںمیں تشویش ہے اور دولہے نے شادی سے قبل ایسا کیوں کیا کسی کو علم نہیں ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلہے کی تلاش شروع کردی۔ ش