شادی سے دو گھنٹے پہلے دلہے کے باپ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

   

حیدرآباد19مارچ(یواین آئی)بیٹی کی شادی سے تقریبا 20دن پہلے دل کا دورہ پڑنے سے باپ کی موت ہوگئی تاہم شادی سے چند گھنٹے دلہے کے باپ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ جگتیال کوتم دراراجو پلی میں پیش آیا۔ راجی ریڈی کی بیٹی کی شادی تھی جس کیلئے انتظامات کئے جارہے تھے کہ شادی سے 20دن پہلے راجی ریڈی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔اس واقعہ کے سبب شادی کو ملتوی کیاگیا اور جب دوسری مرتبہ شادی کی تقریب ہورہی تھی تو عین شادی سے دو گھنٹے پہلے ہونے والے دلہے کے باپ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔اس واقعہ کے سبب گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔