شادی سے عین قبل دلہن نے دلہے کو دھکا دے کر منڈپ سے چلی گئی

   

حیدرآباد 22فروری (یواین آئی ) شادی سے عین قبل دلہن نے دلہے کو دھکا دے کر منڈپ سے چلی گئی۔یہ حیرت انگیز واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔ مقامی نوجوان کی شادی کھمم کی لڑکی سے بزرگوں کی رضامندی سے طے پائی تھی۔شادی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے اور باراتی پہنچ چکے تھے جبکہ منڈپ بھی سج گیا تھا دیگر رسومات بھی مکمل کرلی گئی تھیں بس پھیرے لینے باقی تھے کہ اچانک دلہن یہ کہتے ہوئے دلہے کو دھکیل کر چلی گئی کہ اسے شادی میں دلچسپی نہیں ہے ۔ دلہن کی اس حرکت سے دلہا اور باراتی سب حیرت میں پڑ گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی نریش کمار نے دلہا اور دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے اور شادی رک گئی۔ دلہن کی اس حرکت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے کہ کیا وجہ تھی جو اس نے شادی نہیں کی۔