طلبہ کو لیاپ ٹاپ، طالبات کو الیکٹرک اسکوٹی، خواتین و نوجوانوں پر خصوصی توجہ ‘کانگریس منشور کمیٹی کا جائزہ
119 امیدواروں کے بیک وقت اعلان پر غور’ٹارگٹ تلنگانہ 2023‘ کے ساتھ بس یاترا کی تیاری
حیدرآباد ۔ 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) کانگریس کے 6 گیارنٹی کا عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کئے جانے کے بعد کانگریس پارٹی متاثرکن انتخابی منشور تیار کرنے میں مصروف ہوگئی ہے بالخصوص خاتون ووٹرس کو کانگرسی کی جانب راغب کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پہلے ہی گروہا لکشمی اسکیم کے ذریعہ ماہانہ 2500 روپئے کی امداد اور آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا گیارنٹیز کے ذریعہ اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست میں لڑکیوں کی شادی کیلئے پہلے ہی شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے۔ غریب و مستحق لڑکیوں کی شادیوں کیلئے ایک لاکھ سے زائد روپئے کی مالی امداد دی جارہی ہے۔ کانگریس پارٹی کی منشور کمیٹی اسی اسکیم میں ایک لاکھ روپئے کے ساتھ ایک تولہ سونا بطور تحفہ دلہن کو دینے کا اعلان کرنے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ کالج میں زیرتعلیم طلبہ کو لیاپ ٹیابس تقسیم کرنے کے امکان پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ یہ لیاپ ٹاپ سرکاری کالجس میں زیرتعلیم کو ہی دیا جائے گا یا خانگی کالجس میں زیرتعلیم طلبہ کو دیا جائے گا یا پھر سرکاری و خانگی کالجس میں زیرتعلیم سبھی طلبہ کو دیا جائے گا اس کا جائزہ لیا جارہا ہے مگر تاحال اس پر کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ طالبات کو الیکٹرک اسکوٹی دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ سماج کے ہر طبقہ بالخصوص نوجوانوں اور خواتین کیلئے متاثر کن رہنے والا منشور تیار کیا جارہا ہے۔ گاندھی بھون کے ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں جہاں کانگریس کی حکومتیں ہیں، وہاں کی فلاحی اسکیمات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس مرتبہ ’’ٹارگٹ تلنگانہ 2023‘‘ کا نشانہ مختص کرتے ہوئے کانگریس پارٹی انتخابات کا سامنا کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں انتخابی مہم کیلئے راہول گاندھی، پرینکا گاندھی، ملکاارجن کھرگے کے علاوہ کانگریس اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹرس کے علاوہ پارٹی کے سینئر قائدین کو انتخابی مہم چلانے کیلئے میدان میں اتارنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے تمام قائدین متحد ہونے کا عوام میں مثبت پیغام روانہ کرنے کیلئے بس یاترا شروع کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ اس بس یاترا میں پرینکا گاندھی دو دن راہول گاندھی اور ملکارجن کھرگے ایک ایک دن حصہ لیں گے ۔ کانگریس ٹکٹ کے تمام دعویدار قائدین دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں امیدواروں کی قطعی فہرست کو قطعیت دینے کے قوی امکانات ہیں۔ امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دینے کے بعد اس کو کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیشن سے رجوع کردیا جائے گا۔ اکٹوبر کے دوسرے ہفتہ میں ریاست کے تمام 119 امیدواروں کا ایک ساتھ اعلان کردینے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ کانگریس ہائی کمان کانگریس کے انتخابی حکمت عملی ساز سنیل کنگولو ٹیم کی سروے رپورٹ کے ساتھ مزید دو خانگی سروے کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کی ہے۔ تینوں سروے رپورٹس کی بنیاد پر امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی جارہی ہے۔ پارٹی کے ٹکٹ سے محروم ہونے والے قائدین کو مایوس نہ ہونے ان کی خدمات سے استفادہ کا تیقن دے کر منانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ن